حیدرآباد۔2اگسٹ (اعتماد نیوز) تلنگانہ جے اے سی کے چیرمن پروفیسر کودنڈا
رام نے 9اگسٹ کو مخالف پولاورم پراجکٹ کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے
الزام لگایا کہ ایمسیٹ
کاؤنسلنگ کے معاملہ میں اعلی تعلیمی بورڈ جلد باز فیصلے کر رہی ہے۔ جسکی
وجہ سے نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے فوری ہائی کورٹ کو دو حصوں میں
تقسیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔